سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ کل جاری ہوگا

399

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جمعرات کے روز جاری ہوگا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنائی گئی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جمعرات  کے روز دن 12 بجے جاری کیا جائے گا ۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 17 دسمبر  کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف پر آئین معطل کرنے اور اسے توڑنے ، آئین میں غیر قانونی ترامیم کرنے ،ججز کو نظر بند کرنے اور غیر آئینی پی سی او جاری کرنے کے جرم میں آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا ۔