برطانیہ میں بریگزٹ بل پر رائے شماری جمعہ کو ہونے کا امکان

78

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں قبل ازانتخابات کے بعد یورپی یونین کے انخلا کے حوالے سے کوششیں تیز ہوگئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمان میں بریگزٹ سے متعلق بل پر ارکان کی رائے شماری جمعہ کے روز کی جائے گی۔ واضح رہے انتخابات کے بعد پارلیمان میں 109نئے ارکان آئے ہیں،جو گزشتہ حکومت کے دور میں نہیں تھے۔ دوسری جانب جاپانی وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی نے یورپی یونین میں غیر ملکی پالیسی کے سربراہ پر زور دیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا ہموار انداز میں ہونا چاہیے۔