صحافیوں کی تنخواہوں اور نوکریوں کے مسائل حل کرنے جا رہے ہیں، معاون خصوصی

260

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی تنخواہوں اور نوکریوں سے متعلق مسائل حل کرنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے آزادی رائے سے متعلق غلط بیانی کی، آزادی صحافت دیکھنی ہے تو مقبوضہ کشمیر کا بھی دورہ کریں، آزادی اظہار پر قدغن کی بات کرنے والوں کو بھی مذاکرات میں بلائیں گے،کوشش ہےصحافی برادری اورحکومت کےدرمیان ٹی ٹوینٹی میچ دوستانہ میچ میں تبدیل ہو۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ صحافیوں کے تحفظات کے تدارک کے لیے تیار ہیں، صحافیوں کی تنخواہوں اور نوکریوں سے متعلق مسائل حل کرنے جا رہے ہیں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے صحافتی تنظیموں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت کچھ لوگ معیشت سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں تمام عالمی ریٹنگ ایجنسیز ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے دے رہی جنھوں نے معیشت کی تباہی میں حصہ ڈالا وہ آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔