اسپتال میں وکلا کی ہنگامہ آرائی شرمندگی کا باعث ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

288

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دل کے اسپتال میں وکلا کی  ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر  چودہری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ دل کے اسپتال میں ایسا واقعہ سب کیلئے شرمندگی کا باعث ہے جبکہ وکلا کی  ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔

انہوں نے حکومت کے حوالے سے کہا کہ عوام کے ریلیف اور پنجاب کی ترقی کے سفر میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں پہلے بھی سپورٹ کیا ہےاور آیندہ بھی کرتے رہیں گے۔

 اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن محض نام کی رہ گئی ہے جبکہ  اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔