سہیل سیال کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت تعطیلات کے بعد ہوگی

74

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی پی رہنماسہیل انورسیال کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل انور سیال کہاں جانا چاہتے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ وہ عمرہ کرنے جائیں گے، عدالت نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کی ہدایت کردی۔