پروفیسرعارف زبیر وفاقی اردویونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

94

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلروصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرکو یونیورسٹی کاقائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے، ان کی تعیناتی6ماہ کیلیے کی گئی ہے اور اس دوران سرچ کمیٹی کو تشکیل دے کر مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائیگا۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے سینیٹ کا چالیسواں اجلاس گورنر ہائوس میں منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی نے وڈیو لنک کے ذریعے کی جس میںحمیرا احمد سیکرٹری برائے صدر،محمد سلیم احمد رانجھا ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم،سہیل اختر ملک ڈائر یکٹر جنرل ایوان صدر نے اسلام آباد سے شرکت کی۔