مشرقی یوکرائن میں قیام امن کے لیے پیرس میں اہم اجلاس

119
پیرس: الیزے پیلس میں یوکرائن پر ہونے والے اجلاس میں وولودیمیر زیلنسکی، عمانویل ماکروں، ولادیمیر پیوٹن اور انجیلا مرکل شریک ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یوکرائن میں قیام امن کے لیے فرانسیسی دارالحکومت میں اہم سربراہ اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرائنی صدر وولوودیمیر زیلنسکی نے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیرس میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق وولودیمیر نے یوکرائن کا صدربننے کے بعد سے پہلی بار روسی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔