پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد کے تحت 12 دسمبر کو عظیم الشان محفل حمد و نعت و محفل سماع ہوگی

115

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد ڈویژن کے تحت 12 دسمبر کو ایک عظیم الشان محفل حمد و نعت و محفل سماع ہوم اسٹیڈ ہال حیدرآباد میں منعقد کی جائیگی پروگرام کے دعوت نامے تقسیم کرنے کے لیے ندیم قاضی صدر حیدرآباد ڈویژن شعیب جعفری نائب صدر ڈویژن و دیگر ان نے نواب راشد علی خان سابق صوبائی وزیر و ممبر نیشنل پی ایس پی حافظ طاہر مجید راجپوت، امیر حیدرآباد عابد قادری، ضلعی کنوینر سنی تحریک و ٹائون ذمے داران نے پروگرام کی دعوت دی۔