آئیں سید مودودی کو پڑھیں سیمینار آج ایکسپو میں ہوگا

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت ایکسپوسینٹر میں 15ویں سالانہ انٹر نیشنل بک فیئر کے موقع پر شام 6بجے ’’آئیں سید مودودی کو پڑھیں‘‘کے موضوع پر ہال نمبر 2، ایکٹیوٹی ایریا میں سیمینار اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا ہے ، سیمینار سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، معروف اسکالر شاہ نواز فاروقی ، ماہر لسانیات ڈاکٹر معین الدین عقیل ،ڈاکٹر محمود غزنوی ،ڈاکٹر عرفان حیدر ، شفیع چترالی ودیگر بھی خطاب کریں گے۔