احتساب کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہم  کرتے رہیں گے، چیئرمین نیب

678

راولپنڈی: چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے ہم کسی کے فیس کو دکھ کر کارروائی نہیں کرتے بلکہ کیس کو دکھ کر کرتے ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کرپشن کا خاتمہ کرنا نیب کی پہلی اور آخری جستجو رہی ہے ،نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پہلی اینٹ رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل ناممکن نہیں ہے بس ہمیں اپنےمفادات کو چھوڑ کر قومی مفاد کو ترجیح دینی ہوگی۔پاکستان میں ڈھیروں قوانین موجود ہیں صرف ان پے عمل دآمد کی ضرورت ہے۔

نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے ،ہمیشہ لوگوں کی عزت  کاخیال کرتا ہے ۔نیب کسی کا فیس دکھ کرکارروائی نہیں کرتابلکہ کیس دکھ کر کارروائیں کرتا ہے،اگر احتساب کرنا  جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کرتے رہیں گےجبکہ نیب کرپشن کے خلاف کارروئیاں بلا امتیاز جاری رکھے گا۔اس ملک کو کرپشن نے معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے جس معاشرے میں عدل ہووہ معاشرہ ترقی کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتا ہے۔

چیئرمین نیب  نےکہا کہ میں نے بحیثیت چیئرمین نیب ہر وہ قدم اٹھایا جو ادارے کو بہتری کی طرف لے جائے  جبکہ نیب سے سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ کو اوپر لائے ہیں، نیب نے اپنے قیام سے اب تک 328 ارب روپے کی وصولی  کی ہے۔

جسٹس (ر)جاویداقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہے اور ہم صرف اپنا فرض ادا کررہے ہے جو ہر محب وطن کو کرنا چاہیے اور نیب کی بھرپور کوشش ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کیا جائے۔