مقتدر ادارے بھی میرے طرح آئین کو مانیں ، فضل الرحمٰن

268
کوئٹہ:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزائی ودیگر عبدالصمد خان اچکزائی کی برسی کی تقریب میں شریک ہیں

 

کوئٹہ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہمقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں،ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے اور ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں ۔کوئٹہ میں جلسہ عام سے مولانا فضل الرحمن نے خطاب کے دوران “داحکومت نہ منو”(ہم اس حکومت کو نہیں مانتے)کے نعرے بھی لگوائے۔مولانا فضل الرحمننے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جب کہ وزراء17 روپے کلو ٹماٹر اور5روپے مٹر بتاکر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کی امید دلائی،
کہا یورپ کے لوگ یہاں نوکریوں کے لیے آئیں گے تاہم اب یہ باتیں دم توڑ چکی ہیں۔ مولانا فضل الرحمننے کہا کہ ملک کے استحکام اور عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی، ملک میں حق حاکمیت عوام کے بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،ہم اپنے آبائو اجداد کی میراث کے امین ہیں،امریکا و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں،ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیںلیکن اداروں کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہیے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آزادی مارچ میں ساتھ دینے پر محمود اچکزئی اور پشتونخوا کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں، آزادی مارچ نے ملکی سیاسی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا ہے اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کے خلاف متحد ہیں۔