سندھ ہائیکورٹ: پی پی پی رہنمائوں کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق فریال تالپور ، ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کے وکیل نے کہا کہ 2012ء تک ناصر حسین شاہ کے پاس اقامہ تھا، 2012ء کے بعد میرے موکل نے کوئی اقامہ نہیں رکھا، کسی بھی پارلیمنٹ کے ممبر کو نااہل قرار دینے کا اختیار اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ہوتا ہے ہائیکورٹ کے پاس نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ناصر حسین شاہ کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔