پہلا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دیدی

312

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 65 رنز سے شکست دے دی۔

مونٹ مونگنائی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ نےاپنی نامکمل اننگ 55 رنز3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ انگلش ٹیم نیل ویگنر اور سینٹر کی بولنگ کی تاب نہ لاسکی اورپوری ٹیم ایک سوستانوے رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جوئےڈنیلی35،جوفرا آرچر30،سام کرن 29 اور بین اسٹوکس نے 28 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے 5 اور مچل سینٹر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں اننگ اور 65رنز سے شکست دیدی اور دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفرکی برتری اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی ساٹھ پوائنٹس حاصل کرلیے۔

انگلش ٹیم نے پہلے اننگ میں353رنز بنائےتھے جس کے جواب میں  نیوزی لینڈ نے9 وکٹوں کے نقصان پر615 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی ۔ وکٹ کیپر جے پی واٹلنگ نے دو سو پانچ اور اسپنر مائیکل سینٹنر نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

بی جے واٹلنگ کو ڈبل سنچری اسکور کرنےپرمیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔