برسبین ٹیسٹ:پاکستان کی بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ بھی ناکام

315
Pak vs Aus

برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ کے بعد باؤلنگ بھی ناکام ہو گئی، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنا کر پاکستان پر 72 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزآسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور جوئے برنس نے کیا، دونوں اوپنرز نے انتہائی پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا جب کہ پاکستانی بولرز آسٹریلوی اوپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔پاکستان کو میچ میں پہلی وکٹ اس وقت ملی جب نسیم شاہ نے 56کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کو چلتا کردیا لیکن 16سالہ فاسٹ بالر اس وقت بدقسمت ثابت ہوئے جب تھرڈ امپائر نے اس گیند کو نوبال قرار دے دیا۔

دونوں اوپنرز کے درمیان 222رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی،جوئے برنس یاسر شاہ کی گیند پر 97رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنالیے ہیں،کینگروز کو پاکستان پر 72رنز کی برتری بھی حاصل ہے، اوپنر ڈیوڈ وارنر151جب کہ ون ڈاون آنے والے مارنس لبوشین نے 55رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں240رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ،پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے۔