تحفظ ختم نبوت ؐامت مسلمہ کی سب سے بڑی ذمے داری ہے

94

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور محمد شفیق ملک نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت ؐامت مسلمہ کی سب سے بڑی ذمے داری ہے ۔قادنیوں نے پھر سے سازشیں تیز کر دیں ہیں۔ ان حا لات میں نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات عام کرنے اور عشق رسول ؐ کی محفلیں سجانے کی اشد ضروت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی مرغزار کالونی میں سیرت مصطفٰے ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میںاکرم شاہین ،عدنان بٹ ،طیب صدیقی ،شہزاد احمد چیمہ ،ڈاکٹر ناصر قریشی اور ڈاکٹر محمد آصف و دیگر نے شرکت کی۔محمد شفیق ملک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حضورؐپاک کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بدامنی، لاقانونیت اور معاشرے میں برائیوں کی بڑھتی بنیادی وجہ دین سے دوری اور قرآن و سنت کے نظام سے روگردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبیﷺ آخر الزمان نے بہترین سماجی اور معاشی نظام دیاجسے اپنا کر ہم اپنی زندگیو ں کو بدل کر دنیا و آخرت میں بے شمار کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی قرآن و سنت کے نظام سے ہی آ سکتی ہے۔ جسے عام کرنے کیلیے جماعت اسلامی دن رات کوشاں ہے اوراسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔