اسیرقیادت کے مقدمات کراچی منتقل کیے جائیں،پیپلزپارٹی

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو علاج کی سہولیات نہ ملنے،پیپلزپارٹی کی اسیرقیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے تحت مقدمات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت جمعرات کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر،صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی ودیگر پی پی ر ہنمائوں نے نیب کارروائیوں کو سیاسی انتقام قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کوعلاج کے لیے کراچی منتقل کرکے ذاتی معالج سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے،پیپلزپارٹی کی اسیرقیادت کے مقدمات کراچی منتقل کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری عمران خان کے حواس پر طاری ہیں، حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آصف علی زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ ہے۔