قادیانیوں کوپروان چڑھانا اسلام سے غداری ہے،قاضی احسان

283

کراچی (پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ماہانہ تربیتی نشست کا انعقاد مرکز ختم نبوت کراچی میں ہوا جس میں مبلغ کراچی مولانا عبد الحئی مطمئن نے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت روز اول سے اپنی قیادت کی نگرانی میں تعاقب قادیانیت کے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور دنیا بھر میں قادیانیت کے دجل اور فریب کو سبوتاڑ کررہی ہے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کرتار پور راہداری ملک و ملت کی تاریخ ساز قربانیوں سے بے وفائی ہے سکھوں کی آڑ میں قادیانیت کو پروان چڑھانا اور انکی پشت پناہی ہے حکومت وقت تحریک پاکستان کی آزادی کو یاد کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے پر نظر ڈالیں اور قربانیاں دینے والے محب وطن پاکستانیوں سے انحراف نہ کیا جائے اگر ملکی سلامتی اور امن کو بحال رکھنا ہو تو قادیانیت کو قانونی لگام دینی ہوگی۔