آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے

693

تھر: سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے جان سے جانے والوں کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں ۔

بارش اور آسمانی بجلی گرنےسے تھر پارکر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ سیکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔

 دوسری جانب افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے سانگھڑ کے علاقے اچھڑو تھر میں بھی جانی نقصان ہوا، تھرپارکر کی ضلع انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر کے نقصانات کی تفصیلات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر ہونیوالے نقصانات پر ابھی تک وفاقی اور صوبائی حکومت نے تھرپارکر کو آفت زدہ قرار نہیں دیا ہے۔