دھرنا ختم کرکے دھرنے شروع کریں گے،مولانا فضل الرحمن

708

اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم کرکے دھرنے شروع کریں گے،حکومت اب پریشان ہے کہ گلی گلی احتجاج ہوگا۔

مولانافضل الرحمن نےآزادی مارچ کے دھرنےسے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوتکلیف سےبچانےکیلئےشہروں سےباہراحتجاج کررہےہیں،جہاں جہاں مظاہرہ ہورہاہےوہاں ذمے داروں کاتعین کیاگیاہے،احتجاج ہماراحق ہے،ایک راستہ روکوگےتودوسرےراستے سےنکلیں گے، حکمرانوںکا خیال تھااجتماع اٹھےگاتو حکومت کیلئےآسانیاں ہوجائیں گی،کارکنوں سےکہتاہوں کہ احتجاج کےدوران کسی ایمبولینس ،یا میت گاڑی کاراستہ بندنہیں ہوناچاہیے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت پرکوئی اعتمادکرنےکوتیارنہیں،ناجائزحکمرانی کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے،ہم کسی ایک شخص کی نہیں سب کی جنگ لڑرہےہیں،گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکااوردوکاانتظارہے ،مشاورت کےساتھ مقامی سطح پرحکمت عملی طےکی جائےگی،حکومت انتہائی بداخلاقی سےنوازشریف کوباہرجانےسےروک رہی ہے،نوازشریف ضمانت پررہاہیں علاج کیلئےباہرجانےنہیں دیاجارہا۔