ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرہ پر پولیس کی فائرنگ

206

حکومت مخالف مظاہرہ کرنے پرپولیس نے نوجوان پر براہ راست فائرنگ کردی۔

ہانگ کانگ میں پانچ ماہ سے جاری حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پرپولیس نےماسک پہنے نوجوان پربراہ راست فائرنگ کردی ، جس کےنتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ،جہاں اُسکوفوری طبی سہولیات فراہم کی گئی تاہم نوجوان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوگیا،مشتعل مظاہرین نے میٹرو اسٹیشن کو آگ لگادی۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوجوان آگ لگانے اور دیگر عمارتوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے کاموں میں ملوث نظرآیا تھا جس کو روکنے کے لیے پولیس نے براہ راست فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعے کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر بھی بڑی تیزی کے ساتھ وائرل کی گئی ہیں۔