وزیر ٹرانسپورٹ نے آن لائن ہائی ایس وین کو اپنی سروس جاری رکھنےکی اجازت دیدی،

908

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے قانون سازی شروع کردی ہے۔اس ضمن میں وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہاکہ آن لائن ٹیکسی،ہائی ایس وین سروس کوٹیکس نظام میں لایاجائیگا۔

آن لائن ٹرانسپور ٹ سروس سے دیگرصوبوں کی نسبت کم ٹیکس لیاجائیگا۔آن لائن ہائی ایس وین سروس کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیا جائیگا،وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بل پر غور کیا جائے گا،کراچی میں نئی متعارف آن لائن ہائی ایس وین سروس کو وزرارت ٹرانسپو رٹ نے اجازت دے دی ہے۔شہریوں کومعیاری ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔