نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے میں اہم پیش رفت

451

شریف خاندان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارداخلہ میں درخواست جمع کروادی۔

درخواست میاں شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

دوسری جانب نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،شہبازشریف کی جانب سے دی گئی درخواست وزارت داخلہ میں موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ حکام درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نوازشریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔