حکومت اور تاجران برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب

374

اسلام آباد: حکومت اور تاجران برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کاکہنا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) اور تاجر برادری میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں  جبکہ خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط کو 31 جنوری تک موخر دیا  گیا ہے ۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ 10 کروڑ تک ٹرن اوور پر 1.5 فیصد کے بجائےاعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ہوگا جبکہ 10کروڑ روپے تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنےگا۔

اس کےعلاوہ سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئے بجلی کےسالانہ بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھاکر 12 لاکھ روپے کردی گئی ہے، کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین ازسرنو کیا جائے گا۔

ٹریڈرزکےمسائل کےفوری حل کیلئے اسلام آبادایف بی آرمیں ڈیسک قائم ہوگا جب کہ نئےٹریڈرزکی رجسٹریشن اور انکم ٹیکس ریٹرن کےلئےاردومیں فارم ہوگا۔