آسٹریلیا: شارک نے دو سیاحوں پر حملہ کردیا

905

گہرے سمندر میں شارک مچھلی نے دو برطانوی سیاحوں پرکرکے دونوں کوشدید زخمی کردیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں افراد آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے جزیدے وٹ سنڈے پر سمندر کنارے نہا رہے تھے کہ اچانک بڑی شارک مچھلی نے ان پر حملہ کردیا۔

شارک مچھلی نے ایک شخص کی ٹانگ جبکہ دوسرے کے پاؤں پر کاٹا ۔لیکن خوش قسمتی سے دونوں سیاح بچنے میں کامیاب ہوگئےورنہ شارک ان کو بھنبھوڑ ڈالتی۔

جزیرے پر موجود سیاحی بورڈ نے فوراً دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیاجہاں طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سیاحوں کا تعلق انگلینڈ سے ہے اور دونوں چھٹیاں گزارنے کے لیے جزیرے پر آئےتھے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ شارک نے پہلے ایک سیاح پر حملہ کیا اور کچھ لمحوں کے لیے غائب ہوگئی، پھر اچانک دوسرے پر حملہ کردیا۔

حکام کے مطابق اس جزیرے پر ایسے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ پچھلے سال نومبر میں شارک مچھلی نے ایک سیاح پر حملہ کرکےاس کے جسم کے کچھ حصے چبا ڈالے تھے۔