پہلا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

254

 ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 134رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلئے گئے پہلے ٹی توئنٹی میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا نےٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوکارگر ثابت نہ ہوسکا۔ اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ 20اوورز میں صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 233رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ڈیوڈ وارنر 56گیندوں میں 100رنز ، فنچ 64، گلین میکسول 62رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے سنڈاکن اور شناکا نے 1،1وکٹ حاصل کی،جبکہ کوسن راجیتھا نے ٹی ٹوئنٹی میں 4اوورز میں سب سے زیادہ 75رنز دے کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا اور 50کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ سری لنکن ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر محض 99رنز بناسکی۔ڈاسن شناکا 17رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔زیمپا نے3جبکہ اسٹارک اور کمنز نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا دوسرا میچ 30اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔