کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں چینی باشندوں کی ہیں

366

برطانیہ کے علاقے ایسکس میں گذشتہ روزکنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں چینی باشندوں کی ہیں۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینر کے ڈرائیور کو قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے،ڈرائیور کی عمر 25 سال جبکہ تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے۔

پولیس حکام نےتصدیق کی ہے کہ واقع کی تحقیقات کے دوران شمالی آئرلینڈ میں پولیس نےدو گھروں پر چھاپہ بھی مارا ہے۔

مزید پڑھئیے: کنٹینرسے39 افراد کی لاشیں برآمد

برطانوی کونسلر پال بیری کے مطابق وہ کنٹینر کے ڈرائیور مو رابنسن کے والد سے رابطے میں ہیں، تاہم گرفتار ڈرائیور کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گرفتاری کا علم بدھ کے روز سوشل میڈیا سے ہوا۔

A police officer stands watch in front of the lorry

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینر بلغاریہ سےآرہا تھا اور وہ ہفتے کے روز برطانیہ میں ہولی ہیڈ کے راستے داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں ایک کم عمر لڑکا جبکہ 38 بالغ چینی باشندے شامل ہیں۔

پولیس کا گرفتار ڈرائیور سے متعلق یہی موقف ہے کہ  وہ تفتیش کیلئے  پولیس کی حراست میں ہے اور اس سےسوال وجواب کا سلسلہ جاری ہے۔‘

برطانیہ کے وزیراعظم نے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ انہیں حادثے کے حوالے سے لگاتار مطلع کیا جا رہے ہے اور ہوم آفس مقامی پولیس کےساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے  کہا ہے کہ ‘میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے’۔

ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے موقف اپنا یاہے کہ ‘وہ اس افسوسناک واقعے پر غمزدہ اور صدمے میں کا شکار ہیں’۔

انھوں نے یہ اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بھی اس کنٹینر کے ممکنہ روٹ یا کوئی اور معلومات ہوں تو وہ حکومت سے شئیر کرے۔

Image result for Essex Police: 39 people found dead in lorry container

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ناقابل تصور سانحہ اور ایک صیحح معنوں میں دلخراش واقعہ ہے۔ مجھے اپنے پیاروں کو کھو جانے والوں کے دکھ درد کا اندازہ ہے اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس سےگزشتہ روز کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمدکی گئیں  تھیں۔