جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیٹو نے تخت سنبھال لیا

155
ٹوکیو: جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو تخت نشینی کے بعد وزیراعظم شنزوآبے سمیت دیگر سے وفاداری کا حلف لے رہے ہیں
ٹوکیو: جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو تخت نشینی کے بعد وزیراعظم شنزوآبے سمیت دیگر سے وفاداری کا حلف لے رہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیٹو نے رسومات کی ادائیگی کے بعد باضابطہ طور پر شاہی تخت سنبھال لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز شاہی تقریبات میں 180 سے زائد ممالک سے آنے والے سربراہان، اعلیٰ شخصیات اور 2ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ 59سالہ ناروہیٹو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے رواں برس مئی میں اپنے والد آکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کے بعد منصب سنبھالا ہے۔