وکی لیکس کے بانی کی برطانوی عدالت میں پیشی کے موقع پر مظاہرہ

204
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن نے جولیان اسانج کی گرفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے آزادی اظہار کا ایک سیاہ باب قرار دیا تھا۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن نے جولیان اسانج کی گرفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے آزادی اظہار کا ایک سیاہ باب قرار دیا تھا۔

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی برطانوی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی رہائی کے مظاہرہ کیا گیا۔ انہیں جاسوسی کے الزام میں امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ اسانج کو رواں برس 11 اپریل کو لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایکواڈور نے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر جولین اسانج کی سیاسی پناہ ختم کر دی تھی، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ امریکا نے پہلے ہی اسانج کی حوالگی کے لیے برطانیہ کو ایک درخواست دے رکھی ہے۔ وہ 7 برس سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں موجود تھے، تاہم کچھ عرصے سے ان کے اور میزبان ملک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔
لندن: وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی عدالت میں پیشی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے