انجمن تاجران سندھ کی ’’ صاف ستھرا کراچی‘‘ مہم آج شروع ہوگی

146

کراچی(پ ر)انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے ضلع کورنگی میں’’ صاف ستھرا کراچی‘‘ کے لیے کوڑے دان تقسیم کیے جائیں گے۔ صدرانجمن تاجران کراچی جاوید شمس نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرابنانے کے لیے سڑکوںپر کچراپھینکنے کا سلسلہ روکناہوگا۔انہوںنے کہا کہ آج سہ پہر 4بجے ملیرٹنکی کے دکانداروںمیں کوڑے دان تقسیم کرکے صاف ستھراکراچی مہم کاآغاز کیا جائے گا۔