نجی کمپنی نے کراچی ایڈمن سو سائٹی کی صفائی کا نظام سنبھال لیا

145

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (کے اے ای سی ایچ ایس) میں پروجیکٹ سولوشن سروس ( پی ایس ایس) کی جانب سے صفائی کا انتظام سنبھالتے ہی علاقہ مکینوں اور تاجر برادری میں خوشی کی لہر، کلین اور گرین کراچی کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے ، صفائی کے کام میں بہتری ہوئی ،حکومت اور انتظامیہ کا ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں‘ انتظامیہ کا ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا۔کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ایسٹ کی یونین کونسل نمبر 5 میں قائم کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (کے اے ای سی ایچ ایس) میں موجود کراچی ایڈمن سوسائٹی نے علاقے کی صفائی اور گھر گھر کچرا اْٹھانے کیلیے نجی کمپنی پروجیکٹ سولوشن سروس (پی ایس ایس) کے ساتھ رواں سال ماہ جولائی سے (کلین اینڈ گرین ) معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے کمپنی گزشتہ چار ماہ سے علاقے کے گھروں سے کچرا اٹھانا اور گلیوں اور سڑکوں پر جھاڑو دینے کا کام شروع کیا ہوا ہے جس سے علاقے میں صفائی کے نظام میں بہتری کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور تاجر برادری نے سکون کا سانس لیا ہے۔