بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

338

لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔

بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی ، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورے کےدوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر، دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا ۔

ایک روزہ میچز کا آغاز  4 نومبر سے ہوگا جبکہ دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی اورمحمد وقاص نائب کپتانی کریں گے جبکہ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران، محمد سکندر، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور اور رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل اور فرہاد خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

قومی کرٹ ٹیم کی ایک روزہ سیریز میں شرکت کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل، اسماعیل خان منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن کو قومی ایک روزہ انڈر 16 ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سیریز کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ وہ اپنی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوا رہے ہیں ، سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقاد کی ضامن ہوگی۔

واضح رہے کہ سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔