مودی کی مخالفت اور کشمیر کی حمایت پر ٹوئٹر نے شہری کا اکاؤنٹ بند کردیا

125

وہاڑی (صباح نیوز) مودی مخالف پوسٹیں لگانے، کشمیر کی حمایت میں آ واز بلند کرنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے شہری کا اکاؤنٹ بند کردیا۔ بغیر اطلاع یا وارننگ دیے اکاؤنٹ بند کرنے پر شہری کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہری وقاص احمد نے بتایا کہ بطور پاکستانی میرا حق بنتا ہے کہ کشمیریوںکی حمایت کروں اور بھارت کے مکروہ عزائم سے پوری دنیا کو آ گاہ کروں۔ میرا اکاؤنٹ بند کرنا ٹوئٹر انتظامیہ کی بھارت سے دوستی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ شہری محمد وقاص احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوٹر انتظامیہ کے اس اقدام پر نوٹس لیں۔
اکاؤنٹ بند