ن لیگ کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

547

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمن کےآزادی مارچ میں شرکت اعلان کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں،عوام حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمن سے ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ملاقات کی،جس میں آزادی مارچ  اور ملک کی مجموعی سورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیر اعظم عمران خان پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں،کراچی سے پشاور تک پوری قوم یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہئے ، جس کے لئے جلد نئے انتخابات ہونے چاہئیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ہر میدان میں ناکامی سمیٹی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملکی صورتحال پر بھر پور بحث کی،اس وقت ملک کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے،سرمایہ کاری ختم ہو چکی ہے،مہنگائی عروج پر ہے،روز گار بند ہے،کاروبار بند ہے ، ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہے،غریب آدمی سسک سسک کر جان دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں جس کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی اور اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا،ہزاروں لوگوں نے اس ملک کیلئے اپنے خون سے آبیاری کی ہے،

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن جمعیت علماءاسلام کے ساتھ31 اکتوبر کو جلسہ کرے گی اور اگلہ لائحہ عمل بھی وہیں دیں گے ،31 اکتوبر کو اسلام آباد میں اپنے مطالبات پیش کریں گے،مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مارچ کیلئے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کا پیغام بھی آ چکا ہے اور اس میں واضح ہدایات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینا ہے ۔