قطر کو عرب لیگ سے بے دخل کیا جائے

299

دبئی: شام میں ترک فوجی آپریشن کی حمایت کے بعد قطر کے خلاف عرب ممالک سخت غم وغصے کا اظہار کرنے لگے۔

سماج رابطوں کی ویب سائٹ پر دوحا کو عرب لیگ سے بے دخل کرنے کی باتیں زیر گردش ہیں  جب سے قطر نے یکطرفہ طور پر شام پرترکی کے حملے کی حمایت کی اور 2 لاکھ شامی مہاجرین کو زبردستی مشرقی شام میں بسانے کے منصوبے پرکام شروع کیا تو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ترکی یہ دوعویٰ بے بنیاد ہے کہ شام میں موجود کرد باغی ترکی پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ۔

قطر پر ترک آپریشن کے علاوہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی حمایت بھی ہے، قطر اور ترکی دونوں اخوان المسلمون کے حمایت یافتہ عناصر پرمشتمل اس حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قطر واحد عرب لیگ ملک ہے جس نے شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔