کشمیریوں کیلیے ہرقیمت پر اپنا کردار ادا کریں گے، جنرل باجوہ

176

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم اور جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوںکو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کریں گے۔ وہ لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پر انہیں بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور دانستہ طور پر پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔