خواتین و بچوں کے جیل کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعے اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا،محمد حسن سھتو

681

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل کراچی کے سپریٹنڈنٹ محمد حسن سھتو نے کہا کہ خواتین اور بچے معاشرہ کا بنیادی اکائی ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لئے جیل انتظامیہ ان کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں،

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہلا ل احمر سندھ کے ز یر اہتمام سینٹرل جیل کراچی میں خواتین اور بچوں کے جیل میں چار سو پچاس ہائی جین کٹ کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن،چئیرمین ہلال احمر سندھ شہناز حامد، سیکرٹری ہلا ل احمر سندھ کنور وسیم،ڈی آئی جی کراچی قاضی نظیر احمد، ڈی آئی جی خواتین جیل شیباہ شاہ، ہلال احمر سندھ کے بورڈ ممبر ڈاکٹر فرحان عیسی اور جیونائل جیل کراچی کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شکیل ارباب سمیت دیگر موجود تھے۔محمد حسن سھتو کا کہنا تھا کہ قانون سازی پر کام ہورہا ہے کہ خواتین و بچوں کے جیل کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعے اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ خواتین و بچوں کی دیکھ بھال بہترطر یقے سے ہوسکے،

تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر سند ھ کے سیکر ٹری کنور وسیم نے کہا کہ ہلا ل احمر سندھ جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیدیوں و اسٹاف کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے،معاشرہ میں اچھائی کا احساس پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،

انہوں نے کہا کہ جہاں معاشرے میں بْرے کام ہورہے ہیں وہاں اچھے کام بھی ہورہے ہیں اور ان اچھے کام کی تشہیر بھی ہونی چاہیے کہ سندھ کی جیلوں میں اچھے کام ہورہے ہیں۔