نارتھ ناظم آبادUC-19میں کچر ے کے ڈھیر،سانس لینا دوبھرہوگیا

144

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد UC-19 بلاک R اور S میں جگہ جگہ کچر ے کے ڈھیر، گندگی کے با عث علاقہ مکینوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ، پچھلے کئی ماہ سے کر پٹ عملہ کچرا اُٹھانے سے گریز کر رہا ہے ، جبکہ مچھرو ں اور مکھیو ں کی بہتات نے علاقہ مکینوں کا جینا مشکل کیا ہو ا ہے، مکینو ں کا کہنا ہے کہ اگر بلدیہ کے ذمے داران نے اس پر غور نہیں کیا تو علاقہ مکین احتجاج کر نے پر مجبو ر ہو ں گے۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ حا لیہ مو ن سون کی با رشوں نے انتظامیہ کی عد م تو جہ کی وجہ سے یو سی کے رہا ئشیو ں کی مشکلا ت میں مزید اضا فہ کر دیا ہے ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور پورے علاقے میں سیوریج کا نظام مکمل تبا ہ ہو گیا ہے اور سیوریج کے گندے پا نی کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور علاقہ مکین شدید پر یشانی میں مبتلا ہیں، گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے گلیا ں اور سڑک ٹوٹ پھو ٹ کا شکا ر ہے ،حالیہ مون سون بارشوں اور سیوریج کا گندا پا نی جمع رہنے کے با عث ملیریا اور ڈینگی پھیل رہا ہے ، جس سے عوام میں شدید تشویش پا ئی جا تی ہے ، روز مرہ کی زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھاکہ ضلع چیئر مین ریحان ہا شمی صرف فو ٹو سیشن میں نظر آتے ہیں، کئی بار ان سے علاقہ کی صفا ئی ستھرائی کے حوالے سے با ت چیت کی گئی مگر کو ئی شنو ائی نہیں ہو ئی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے کا ایک ہی گرا ئونڈہے جس میں نوجوان اور بچے کرکٹ اور فٹبال کھیلتے ہیں جو کہ کچر ے کے ڈھیر سے بھرا ہواہے ۔