قران حکیم انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے،شاہد ہاشم

229

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی شاہدہاشم نے گلستان جوہرمیںاجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن حکیم انسانوںکے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے،انہوںنے کہا کہ جمہوریت جماعت اسلامی کے دستورمیںشامل ہے اور اس کے لیے طویل جدوجہد تاریخ کاحصہ ہے،انہوںنے کہا کہ مولانامودودیؒ نے 1940میں غلبہ دین کاتصورپیش کیا جب تمام مسلم ممالک برطانوی اتحادکے غلام تھے۔