بھارت اور چین کے درمیان جوہری جنگ کا امکان ہے‘امریکی جریدہ

146

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے بیچ جنگ ایشیا اور دنیا میں سب سے بڑی جنگوں میں سے ہو گی۔ بھارت اور چین کی سرحدیں 2مقامات پر ملتی ہیں اور دونوں ہی جگہ علاقائی تنازعات پائے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک میں بہت بڑی آبادی بستی ہے اورہر ملک میں 1.3 ارب سے زیادہ نفوس موجود ہیں۔