کرد جنگجوؤں نےساتھ نہ دینے پرشامی شہریوں کو ہی مار ڈالا

323

استنبول: شام میں جاری ترکی کے فوجی آپریشن میں شامی دہشت گرد تنظیم (وائے پی جی) اور( پی کے کے) نے اپنے زیر تسلط علاقوں سے شامی شہریوں پر حملےشروع کردئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کافوجی آپریشن بہار امن بھرپور آب و تاب کے ساتھ جاری ہے  جبکہ شامی باغیوں نے ماردن اور شانلی عرفا میں بمباری کر کے11 شہریوں کو ہلاک کردیا جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھئیے: ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی گئی

واضح رہے کہ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹی آرٹی چینل کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے ایک ہفتے قبل  شام میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا ۔