حکومت پاکستان 80لاکھ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے فوری اقدامات کرے

128

بھمبر(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 71دن بیت گے حکومت پاکستان تقریروں سے آگے نہ بڑھ سکی ،حکومت پاکستان 80 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے ،بھارت نے جنگ مسلط کررکھی ہے اور کس حملے کا انتظار کررہے ہیں ،اقوام متحدہ کے چیپٹر 7کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی کروائی جائے ، جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ،جماعت اسلامی کے پاس اعلیٰ نصب العین اور بہترین لٹریچر موجود ہے ، جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں ،تفہیم القران اور محسن انسانیت کے مقدمے بار بار پڑھنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ سید مودودی ؒ نے تمام علوم حاصل کرنے کے بعد خالی ذہن ہو کر قرآن کا گہرا مطالعہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے تحریک برپا کی جائے 1941ء کو70افراد جو وقت کے عظیم انسان تھے انہوں نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی ،70افراد سے شروع ہونے والا یہ قافلہ آج پوری دنیا میں اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہا ہے ، جماعت اسلامی اس دھرتی پر نعمت سے کم نہیں ،جماعت اسلامی کے کارکن پہاڑی کا چراغ اور زمین کا نمک ہیں آپ اس تحریک کے گل ہائے سرسبد ہیں اللہ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس تحریک سے وابستہ کیا جو درست تصور دین لے کر محض اللہ کی رضا کے لیے میدان جہاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ معصب بن عمیر ؓ جو عرب شہزادہ تھا جب اسلام قبول کیا تو والد نے گھر سے نکال دیا ٹاٹ کا لباس پہن نبی پاک ؐ کے حضور حاضر ہو تو نبی پاک ؐ کی آنکھوں میں بھی آنسو آگے معصب بن عمیر ؓ دعوت کے نتیجے میںکئی لوگ جلیل القدر صحابی بنے انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک اس خطے میں امید کی واحد کرن ہے آپ اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچائیں ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف میرپور میں متاثرین زلزلہ کی مدد کرنی اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی نے 80لاکھ لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ان کی آزادی کے لیے بھی جدوجہد کرنی ہے ۔