پشاور: بازار سے پرچم ہٹانے پر افغان قونصل خانہ احتجاجاً بند

151

پشاور (صباح نیوز) افغانستان نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اپنا قونصلیٹ، جناح پارک میں موجود افغان مارکیٹ سے اپنا پرچم ہٹانے پر بند کردیا ہے۔ افغان قونصل خانے کے حکام نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل خانے میں کام روک کر اسے بند کردیا گیا ہے۔ پشاور میں افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی درخواست کے باوجود پشاور پولیس اور مقامی انتظامیہ مارکیٹ میں داخل ہوئی اور مارکیٹ کے اوپر لگا ہوا افغان پرچم اتار دیا‘ ہماری سمجھ میں نہیں آرہا کہ انہوں (نتظامیہ) نے پرچم کیوں اتارا؟ حکومت افغانستان اس فعل کی سخت مذمت کرتی ہے۔ سفارت کار نے آگاہ کیا کہ افغان حکومت یہ معاملہ پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔
افغان قونصل خانہ