جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کر ادیں

110

اسلام آباد (آن لائن) ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار کے بیانات، سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم کے استعفے کی وجہ پر مشتمل بیان اور وزارت قانون اور جوائنٹ ایوی ایشن یونٹ کی پریس ریلیز پر مشتمل اضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی ہیں ۔عدالت عظمیٰ کا 10 رکنی لاجر بینچ جسٹس عمر عطا
بندیال کی سربراہی میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا گیا ۔ اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے اضافی دستاویزات کو کیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ