سعودی نائب وزیر دفاع کی امریکی وزرا سے ملاقات

260
واشنگٹن: سعودی نائب وزیر دفاع امریکی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے ملاقات کررہے ہیں
واشنگٹن: سعودی نائب وزیر دفاع امریکی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے ملاقات کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کی گہرائی پر زور دیاگیا۔ بات چیت کے دوران علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے، مشترکہ اہداف کا مل کر سامنا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی نائب وزیر دفاع اور امریکی عہدے داروں کے درمیان ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئیں، جب دوسری طرف ترکی کی جانب سے شام میں فوج کشی عالمی سطح پر زیر بحث ہے۔