پویس سرجن سمیت 16 ڈاکٹروںکومیڈیکولیگل تربیت کی اجازت

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے پولیس سرجن سمیت گریڈ17سے 19 تک 16میڈیکو لیگل افسران (ایم ایل او)کو4 روزہ میڈیکو لیگل کی تربیت کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں15اکتوبر سے میڈیکو لیگل کی تربیت کرانے کا اہتمام کیا ہے۔ تربیتی سیشن18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ صحت نے گریڈ 19کے6 افسران جن میں کراچی، مٹیاری، نواب شاہ کے3 پولیس سرجن، کراچی سے2 اور حیدر آباد سے ایک ایڈیشنل پولیس سرجن شامل ہیں کو اجازت دی ہے۔ گریڈ18کے پانچ افسران جن میں کراچی کے2 سینئر ایم ایل او اور جام شورو سے3 سینئر ایم ایل او شامل ہیں جب کہ کراچی سے گریڈ17 کی3 خاتون ایم ایل او سمیت 4 افسران اور ایک مٹیاری کی خاتون ایم ایل او بھی شامل ہیں۔