اینکر مرید عباس کی تحقیقات سے مطمئن نہیں،جان کو خطرہ ہے،زہرا عباس

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینکر مریدعباس کی اہلیہ زہرا عباس نے کہاہے کہ ملزمان بااثر ہیں، میری جان کو بھی خطرہ ہے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، عادل زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی۔اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی اہلیہزہرا عباس مطمئن نہیں ہیں ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے۔انہوں نے کہاکہ عاطف زمان کے دفتری عملے سے بھی تفتیش نہیں کی گئی، نیٹ ورک اس لیے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ میری جان کو بھی خطرہ ہے، درخواستیں دینے پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔