پختونخوا حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں سے مزید تعاون نہ کرنے کا اعلان

108

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں کے ساتھ مزید تعاون نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کو حزب اختلاف کی حمایت حاصل ہے۔ انہیں مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اگر ڈاکٹروں نے ملازمت کرنی ہے تو کام پر آئیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹر کوہستان اور دیر جیسے علاقوں میں نہیں جائیں گے تو کیا ہم وہاں امریکا سے ڈاکٹر بھجوائیں گے؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے بیان دیا کہ ڈاکٹروں
کو غریب عوام کی نہیں بلکہ اپنی فکر لگی ہوئی ہے اگر ان کا اتنا ہی دل دکھتا ہے تو کبھی فیس میں 100 روپے کم کر لیا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں کی نجکاری سے متعلق ڈاکٹروں کا دعویٰ غلط ہے، ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے قوانین اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا اگر کوئی کہہ دے کہ موجودہ نظام بہتر ہے تو ہم صحت اصلاحات سے دستبردار ہوجائیں گے۔ رواں سال دسمبر تک صوبے میں تمام افراد کو صحت انصاف کارڈ مل جائے گا، پھر اصلاحات سے نقصان کیسا؟۔
ڈاکٹرز ہڑتال