حکومت سندھ نے 6دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی

111

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے 6خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انعامی رقم دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالوں کو دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر، کالعدم لشکرجھنگوی اور کالعدم جنداللہ سے ہے، کالعدم لشکرجھنگوی کے سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50لاکھ، جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت بھی50لاکھ اورغلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کالعدم جنداللہ کراچی کے امیر منظور احمد کے سر کی قیمت 30لاکھ اوررفیق عرف عبیداللہ کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،القاعدہ کے دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔