ہنڈائی نشاط مو ٹرنے ڈیجیٹل شو روم کا افتتاح کردیا

166
ہنڈائی نشاط مو ٹرکے ڈیجیٹل شو روم کا افتتاح کیا جا رہا ہے
ہنڈائی نشاط مو ٹرکے ڈیجیٹل شو روم کا افتتاح کیا جا رہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ)لمیٹڈ کے دوسرے ڈیجیٹل اسٹور کا افتتاح ہوا۔ یہ اسٹورایمرالڈ ٹاور، کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔اس اسٹور کو ملک کے سب سے بڑے شہر میں پہلے فٹ پرنٹ کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کے بعد اسے پورے شہرمیں، اور بعد ازاں ، پورے ملک میں وسعت دی جائے گی۔کمپنی نے اپنا پہلا3Sڈیلر اینڈ ڈیجیٹل اسٹور فروری ، 2019کو لاہور میںقائم کیا تھا۔کراچی میں قائم کیے گئے نئے ڈیجیٹل اسٹور میں بالکل نئی ہنڈائی آئیونک ہائی برڈ(IONIQ Hybrid ) کار بھی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جسے،اپنی مختلف خوبیوں کے باعث، عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے۔ اب یہ کار پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ فروخت کے لیے پیش کی گئی دیگر کاروں میں گرینڈ اسٹیئریکس- ایم پی وی(Grand Starex-MPV)اور سانتا فی –لگڑری(Santa-Fe Luxury) شامل ہیں۔ہنڈائی نشاط موٹر اس برانڈ کو پاکستان میں انتہائی مقبول برانڈ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے، لہٰذاہنڈائی نشاط کے یہ ڈیجیٹل اسٹورز ’’سٹی اسٹور( City Store)‘‘کے تصور کے تحت قائم کیے گئے ہیں اور یہ آٹو مارکیٹ میں ماحول کو یکسر پلٹ دینے والے(game-changer) ثابت ہوں گے۔سہولت اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ریٹیل کے تجربے کے باعث یہ شو رومز روایتی شورومز کی کمی پورا کر یں گے جبکہ ہنڈائی گاڑیوں کے بارے میں معلومات اور دیگر خدمات کے حصول کے معاملے میں یہ کسٹمرز کے لیے بالکل نیا انداز ہوگا۔ ایک ہائی برڈ کار ہے جو کم ایندھن استعمال کرتی ہے اوراس میں کاربن کا اخراج بھی کم ہوتا ہے۔ اپنی الیکٹرک موٹر اور 1.6Lکے گیسولین ڈائریکٹ انجکشن (GDI) اور 6اسپیڈ والے آٹومیٹک ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) کی وجہ سے یہ کارپاور فل کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ڈیجیٹل شو روم پرگرینڈ اسٹیئریکس- ایم پی وی (Grand Starex-MPV)اور سانتا فی –لگژری (Santa-Fe Luxury) بھی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ گرانڈ اسٹیریکس میں 2.4 لیٹر کی گنجائش والا پاور فل انجن نصب ہے اور12 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔آل وہیل ڈرائیو ایس یو وی (All-Wheel Drive SUV)سانتا فی –لگژری میں 2.4L کی گنجائش والا پاور فل انجن نصب ہے اور اس میں 7 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ تمام ماڈل کوریا سے درآمد کیے گئے ہیں اور ان پر، پاکستان میں، انڈسٹری کی سب سے جامع یعنی چار سال اور/یا 100,000 KMتک کی وارنٹی دی گئی ہے۔ یہ وارنٹی چار سال کی مدت پوری ہونے یا 100,000 KM کے مکمل ہونے پر ختم ہوتی ہے۔دنیا کا ممتاز آٹو موبائل برانڈ،ہنڈائی پورے ،پاکستان میں، اپنے 3Sڈیلر نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔سنہ 2019ء کے اختتام تک اور پہلے مرحلے کے طور پر، ان ڈیلرز میں سے دس3Sڈیلرز، پاکستان کے آٹھ بڑے شہروں میں آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ مزید ڈیلرز سنہ 2020ء میں آن لائن دستیاب ہوں گے۔اس طرح ہنڈائی کے کسٹمرز سہولت کے ساتھ تمام اقسام کی خدمات مثلاً سیلز، سروس، فاضل پرزے، باضاطہ وارنٹیز اورا س نیٹ ورک کے ذریعے دیگر قابل اعتماد پیشکشوں سے فائد ہ حاصل کر سکیں گے۔فیصل آباد میں ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمیٹڈ کی نئی پیداواری سہولت67 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کی سالانہ پیداواری گنجائش 15,000 یونٹ ہے۔ اس طرح یہ پیداواری سہولت ملک کی اقتصادی ترقی کے ساتھ روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹرز تین ممتاز بین الاقوامی کاروباری اداروں – نشاط گروپ، سوجز کارپوریشن (جاپان) اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ – کا جوائنٹ وینچر ہے۔ہنڈائی موٹر کمپنی (کوریا) کا نشاط موٹر کے ساتھ شراکت کا مقصد ملک میں آٹو موبائلز کے معروف تیار کنندہ (Manufacturer) ،فروخت کنندہ (marketer) اورتقسیم کنندہ (distributor)بننا ہے یعنی آٹو موبائل میں زندگی بھر کا رفیق!