کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط ختم کرنے کی پیشکش

95

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے خصوصی اقتصادی علاقوں میں بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو مکمل ملکیت دینے کے علاوہ سرمایہ کاری میں کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط کو ختم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایک خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔